• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی غفلت ، مریضہ دم توڑگئی،جھگڑے کے بعد پولیس طلب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ہولی فیملی ہسپتال میں خاتون مریضہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دم توڑگئی ۔ ڈاکٹروں اورمریضہ کے لواحقین میں جھگڑے کے بعدپولیس طلب کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق صائمہ جوچارپانچ دن سے ہولی فیملی میں داخل تھی منگل کواس کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اسی دوران اس کی عیادت کے لیے آئے افراد وارڈمیں گئے تووہاں ڈاکٹرز سے ان کاجھگڑاہوگیا۔لواحقین میں سے ایک شخص کو ڈاکٹرز نے مبینہ طورپر پکڑلیا اوربری طرح زدوکوب کیااورمریضہ کوایمبولینس میں ڈال کراسلام آبادکے ایک ہسپتال میں بھیج دیا، جسکے عملے نے مریضہ کی خراب حالت دیکھ کراسے لینے سے انکارکردیاجس پراسے واپس ہولی فیملی لایاگیا لیکن اسی دوران مریضہ دم توڑگئی۔جس کے بعدہسپتال میں کشیدہ صورت حال پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
تازہ ترین