• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈبلیو ایم سی اور میونسپل ورکرز لیگ میں مذاکرات جزوی کامیاب

راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل ورکرز لیگ کے درمیان مزاکرات جزوی کامیاب ہوگئے جس کے بعد منیجر آپریشن جلال کو ہٹا دیا گیا جبکہ سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال کے بارے فیصلہ کیلئے آر ڈبلیو ایم سی کے سی ای او نے پندرہ دن کی مہلت لےلی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ہڑتال کے اعلان اور سینٹری ورکرز کی طرف سے کام بند کرنے کے بعد میونسپل ورکرز لیگ کے صدر حاجی فاروق و دیگر رہنمائوں اور سی ای او میاں بہزاد عادل کے درمیان مذاکرات رات ددو بجے تک ہوتےرہے۔جس کے بعد جزوی اتفاق رائے کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ذرائع کےمطابق ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے راولپنڈی ضلع بھر سے آر ڈبلیو ایم سی کےڈرائیورز کو راولپنڈی بلالیا گیا تھاکیونکہ احتجاجی سینٹری ورکرز کی طرف سے اشتعال انگیزی سے بچنے کیلئے البیراک نے اپنے ڈرائیورز کو کام سے روک لیا تھا۔دوسری طرف احتجاجی ورکرز نے راجہ بازار اور دیگر علاقوں میں کوڑے کے کنٹینرز کو الٹ دیا تھا۔
تازہ ترین