• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ غریب کش اور معیشت کیلئے تباہ کن ہے ،آل پاکستان تاجر اتحاد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ حکو مت کا حالیہ بجٹ تاجر دشمن، غریب کش،قول و فعل میں تضاد، انارکی و فساد کا موجب اور ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے جس کی وجہ سے معاشرے کے تمام طبقوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیاہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے اجلاس کے بعد پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا بجٹ میں تجویز کردہ مختلف قسم کے ظالمانہ ٹیکسز برے ترین کاروباری حالات میں مہنگائی کے طوفان اور ملکی معیشت کو کمزور کرنے کا باعث ہونگے، اگر یہ بجٹ اسی حالت میں منظور ہوا تو ملکی حالات قابو میں رکھنا حکومت کے بس میں بھی نہیں رہے گا۔کاشف چودھری نے کہا اگر حکو مت نے ایف بی آر کو ٹیکس اکٹھا کر نے کے نام پر تاجروں کو بلیک میل اور ہراساں کر نے کا کام جاری رکھا تو پھر ملکی معیشت ٹھیک ہو نے کی بجا ئے مزید تباہی کے دھانے پر چلی جا ئے گی۔ اس موقع پر راج عباسی،شیخ سلیم ،آفتاب عباسی،ملک ظہیر احمد،خو اجہ خلیل سالار ، افتخار شہزادہ ، شاہد گو ندل ، خورشید قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔محمد کاشف چودھری نے کہا کہ ٹیکس دینا ہمارا قومی فریضہ ہے، مگر ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے کی بجائے مزید پیچیدہ بنا دیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں حکومت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بجٹ کو عوام دوست اور ٹیکسز کو حقیقت پسندانہ بنائے۔
تازہ ترین