آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کینٹ میں غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کیلئے علیحدہ سیل قائم

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے بلڈنگ کنٹرول شعبہ کی طرف سے غیرقانونی ڈیکلیئر کردہ عمارتوں کو مسمار کرنے اور سربمہر کرنے کیلئے علیحدہ سے سیل قائم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا چیک اینڈ بیلنس قائم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور اس سے ایک شعبے کی مناپلی کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ۔ اس نئے سسٹم کے تحت شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل کا انچارج اپنے انسپکٹروں کی رپورٹ پر موقع پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ تیار کر کے متعلقہ سیل کو فراہم کرے گا جس کے بعد وہی شعبہ ایسی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار یا سربمہر کرسکے گا ۔ کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق اس سے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد سے مزید