• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرولر ملٹری اکائونٹس کمپلکس میں ڈے کیئر سنٹر کا قیام

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کنٹرولر ملٹری اکائونٹس کمپلکس راولپنڈی میں خواتین ملازمین کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کر دیا گیا ، جس کا افتتاح ملٹری اکائونٹنٹ جنرل محمد صدیق طارق جوئیہ نے کیا ، افتتاح کے بعد ڈے کیئر سنٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ صدیق طارق جوئیہ نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کے قیام سےپی ایم اے ڈی دفاتر میں کام کرنے والی خواتین زیادہ دلجمعی سے کام پر توجہ دے سکیں گی ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ) ادریس میاں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین