• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادسے اغواء ہونیوا لا 11سالہ بچہ سندھ سےبازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سپیشل برانچ راولپنڈی کی مددسےاسلام آبادسے اغواہونے والے 11 سالہ بچے محمد عبداللہ کو سندھ کے علاقہ سےبازیاب کرالیا گیا۔ محمد عبداللہ کوان کے گھریلو ملازم نے تاوان کے لیے سیکٹر جی الیون ون سے اغواء کیا تھا،جس کی ایف آئی آرتھانہ رمنامیں درج کرائی گئی تھی اسی دوران مغوی بچے کے والدپاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے مرکزی صدرملک ابرارنے 23جون کی رات سپیشل برانچ راولپنڈی سے رابطہ کرکے معاونت طلب کی تھی۔ موٹروے پولیس نے موروچیک پوسٹ جام شوروسندھ میں اغواکارکوحراست میں لے کرمغوی بچے کوبازیاب کرالیا۔ دریں اثناء اسلام آبادپولیس نے17سالہ مغویہ ملائکہ عرف صباء کو بازیاب کرا لیا ۔ملائکہ کو ترنول کے ایریا سے 24 جون کو اغوا کیا گیا تھا۔ اس حوالے سےایس پی صدر کی نگرانی میں تھانہ ترنول کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے جیو فینسنگ کے ذریعے علاقہ تھانہ سٹی ہری پور گاؤں چھور شریف سے مغویہ کو بازیاب کروایا۔
تازہ ترین