• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرنے سے قبل بیوی نے ملزم شوہر کو معاف کردیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شوہر کی مبینہ تیزاب گردی کا شکار خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے خاوند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے دم توڑنے سے پہلے شوہر کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

پولیس کے مطابق نازیہ پر چند روز قبل اس کے شوہر نے تیزاب پھینکا تھا۔ جس کے بعد وہ کئی روز سے میو اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے نزعی بیان میں شوہر کو معافی دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس دہشت گردی کی عدالت میں ہے اور ملزم کی بریت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ملزم 15 روز کے ریمانڈ پر ہے۔

تازہ ترین