آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی کی شاہکار فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کی شاہکار فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مفادات کی قیدی قیادت ہر بار مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے مولانا کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، ہمیں مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، بلکہ اپوزیشن کو ہی اپوزیشن سے خطرہ ہے، یہ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ 4 سال کے لیے خود کو صرف دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچر کا نکلا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں