آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پہلی سعودی خاتون پائلٹ کا ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال

سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ یاسمین المیمنی کا حائل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی گزشتہ روز معاون ہواباز کی حیثیت سے طیارہ اڑاتے ہوئے حائل ہوائی اڈے پر اتریں جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

یاسمین المیمنی نجی فضائی کمپنی میں معاون ہواباز کے طور پر تعینات کی گئی ہیں اور بطور معاون پائلٹ یاسمین المیمنی نے یہ پہلی کمرشل پرواز اڑائی ہے۔

یاد رہے کہ 29 سالہ یاسمین المیمنی نے امریکا میں ہوا بازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے 2013ء میں سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کا موقع نہیں ملا، یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید