آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق اب یہ 3 بجے کیا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے وکٹ کا دوبارہ انسپکشن  کیا گیا جس کے بعد پچ پر سے کورز ہٹائے گئے۔

برمنگھم میں دھوپ نہیں نکلی،گراؤنڈ اسٹاف پانی خشک کرنے میں مصروف ہے، آؤٹ فیلڈ بھی گیلی ہے۔

میچ منتظمین کا کہنا ہے کہ میچ میں اوورز کم نہیں کیے گئے ہیں اور ٹاس ایک گھنٹہ تاخیر سے کیا جائے گا۔

لارڈز میں جنوبی افریقا کو ہرانے والی ٹیم کے گیارہ کھلاڑی کھیلیں گے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں اگر پاکستان نے تیسرا معرکہ سر کر لیا تو سیمی فائنل کے لئے اس کے امکانات مزید بڑھ جا ہیں گے۔

نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہاری ہے۔پاکستان نے چھ میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ ایک میچ بارش سے منسوخ ہوا تھا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کو امید ہے کہ ’کسی بھی ٹیم کا ایک دن برا ضرور ہوتا ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کا برا دن بدھ (آج) کو ہو سکتا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں پاکستان کوسیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ابھی تک چھ میں سے پانچ میچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہے۔ٹورنامنٹ کی دوسری ناقابل شکست ٹیم بھارت کے خلاف ان کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

اظہر محمود  نے یہ اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت ہی مضبوط ہے اور اس کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اگر کھیل کے تمام شعبوں میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے تو وہ کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں لگاتار اچھی کارکردگی دکھانے والی ہر ٹیم کا ایک برا دن ضرور آتا ہے اور ہو سکتا ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا برا دن بدھ آج ہی ہو۔منگل کو سارا دن بارش ہوتی رہی اور آج ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں