آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملائیشیا میں دنیا کی سب سے طویل واٹر سلائیڈ


ملائیشیا کے پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ اس وقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے.

ایک گھنے جنگل میں بنائی گئی اس واٹر سلائیڈ کی لمبائی 1,140 میٹر ہے جس کے ایک سرے پر بیٹھ کر آپ مسلسل چار منٹ تک  لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔صرف ایک ماہ بعد اگست میں یہ عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

یہ سلائیڈ اتنی اونچی ہے کہ اس کے پہلے سرے سے پورا پارک دکھائی دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق سلائیڈ بناتے وقت درختوں اور قدرتی ماحول کا خیال رکھنا ہی ایک سب سے بڑا چیلنج تھا یہی وجہ ہے کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا اور کئی جگہ انہیں بچانے کے لیے سلائیڈ کو موڑا گیا ہے اور اسی طرح پانی پہنچانے کے لیے بھاری مشینری کے بجائے قدرتی ذرائع استعمال کیے گئے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اب تک سب سے طویل واٹر سلائیڈ نیوجرسی کے ایکشن پارک میں ہے جس کی لمبائی 1,984فٹ ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید