آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد اُن کے خاندان کے سلطان ہیں۔

سلمان خان اکثر اوقات اپنی نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں، کبھی وہ اپنے خاندان کے بچوں کے ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں تو کبھی ورزش کرتے ہوئے فٹنس ٹپس شیئر کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Ahil n his mamu ...

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


گزشتہ روز سلمان خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نےاپنے والد سلیم خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے خاندان کے سلطان، بھارت اور ٹائیگر گانا گا رہے ہیں۔‘

View this post on Instagram

‪The Sultan, Tiger, Bharat of our family . . Singing ‬

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


ویڈیو میں سلمان خان اپنے والد کے ساتھ بیٹھے ہیں اور اُ ن کے والد محمد رفیع کا1949 میں گایا ہوا مشہور گانا ’ سہانی رات ڈھل چکی‘ گا رہے ہیں اور سلمان خان بھی اُن کے ساتھ آواز میں آواز ملا رہے ہیں۔

سلیم خان بھارتی ہدایتکار اور اداکار سمیت بھارت کی بلاک بسٹر فلمیں ’شولے‘، ’ مسٹر انڈیا‘ کے رائٹر ہیں ۔


واضح رہے کہ فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ہیرو سلمان خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ کے ٹائٹل سانگ ’ ہیرو ‘ اور فلم ’ سلطان‘ کا گانا ’ جگ گھمیا‘ اپنی آواز میں ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں