آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین پر ایک ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مرکزی آفس اسلام آباد میں ممبر پنجاب نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ساڑھے 21پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی ۔

نیپرا نے درخواست میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے ہوا اور شمسی توانائی سمیت دیگر متبادل ذرائع سے حاصل پیدا کی جانے والی بجلی کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں