آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں کہا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں، ان کی ٹانگوں میں جان نہیں،ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دو معاون خصوصی نعیم الحق اور فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی اے پی سی پر ردعمل کا اظہار کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب دوسروں کی سہولت کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس ذاتی مفادات کا ایجنڈا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد بی این پی مینگل اور جماعت اسلامی کو ترپ کا پتہ بناکر پیش کرنا چاہ رہا تھا، وہ ان کے ہاتھ نہیں آئے۔

نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات حسرتوں میں بدل رہی ہیں، ہم صرف عوام کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے سامنےسب سے بڑا مسئلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قائدین کی بقا کا ہے، خبردار کر رہے ہیں کہ نفرت انگیز بیانات اور تقاریر سے پرہیز کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بجٹ پر احتجاج کیلئے قانون توڑنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لے سکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں