• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے اخترمینگل کی سربراہی میں بی این پی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں آغا حسن بلوچ، محمد ہاشم، شہنازبلوچ، جہانزیب جمالدینی شریک تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب، ڈپٹی اسپیکرقاسم خان، معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ دس ماہ میں جو مشکلات سامنےآئی ہیں، ان کےحل کے لئے طریقہ کارمرتب کرلیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ معاملات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بی این مینگل کے ارکان کو 6 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی این پی مینگل والے ہماری اتحادی نہیں، ہمارے بھائی ہیں، بلوچستان کے عوام کے مسائل کو فوری اور بہتر انداز میں حل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو احساس محرومی کا شکار نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں بلوچستان کی عوام کو ان کا حق نہیں دیا گیا، یقین دلاتاہوں تحریک انصاف کی حکومت ہر مسئلے کا فوری حل نکالے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نےآخری وقت میں اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین