• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے استفسار کیا کہ ہم کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے مریم نواز نے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ عوام کو اپوزیشن سے بہت توقعات ہیں، اے پی سی میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہےکہ اپوزیشن تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف موثر آوازنہیں اٹھا سکی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟ اگر قابل عمل لائحہ عمل عوام کے سامنے نہ رکھا تو مایوسی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس وسیع تر قومی مفاد کی اصطلاح کو تبدیل کریں،آج عوام کو غیر مبہم اور واضح پیغام دینا چاہیے،الفاظ کا ہیر پھیر نہیں ہونا چاہیے۔

ن لیگی نائب صدر نے تحریک انصاف کے لئے انصاف کا ترازو ایک اور اپوزیشن کے لئے دوسرا ہے، تجویز ہے کہ نیب کی قید میں موجود تمام اسیروں کو سیاسی قیدی ڈکلیئر کیا جائے۔

تازہ ترین