• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھ کو دوامریکی فوجی افغانستان میں ہلاک ہوگئے۔نیٹو کی زیرقیادت ریزولوٹ سپورٹ مشن کے جاری کردہ بیان کےمطابق دونوں امریکی فوجی آج صبح ہلاک ہوئے۔

اس طرح رواں سال کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

نیٹو نے فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور انکی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، اور کہا ہے کہ پہلے ہلاک شدہ فوجیوں کے خاندان کو آگاہ کیا جائے گا اسکے بعد اس حوالے سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

امریکی حکومت اور نیٹو رپورٹس کےمطابق جنوری2015سےاب تک65 امریکی فوجی افغانستان میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین