• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلیوں سے دیدہ زیب تصاویر بنانے کا شاندار مظاہرہ


یوں تو مصوری کی دنیا میں مختلف اقسام کے برش اور کینوس کا استعمال عام ہے تاہم کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اِن چیزوں کے بغیر بھی بہت بہتر انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے چینی نژاد امریکی فنکار کو ہی دیکھ لیں جسے مصوری کیلئے برش کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کام وہ بخوبی اپنے ہاتھ اور انگلیوں سے بھی کر سکتا ہے۔

جی ہاں، ماہر آرٹسٹ اپنے انگلیوں اور ہتھیلی سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور ایسی خوبصورت تصاویر بناتا ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے یہ سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا یہ تصاویر برش سے پینٹ کی گئی ہیں یا انگلیوں سے۔

تازہ ترین