• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔

پہلا کوارٹر فائنل انگلینڈ اور ناروے کے درمیان اسٹیڈے اوشیانے لی ہیورے اسٹیڈیم میں رات 9 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے) شروع ہوگا۔

دوسرا کوارٹر فائنل جمعے کو میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن امریکا کے درمیان اسٹیڈے دا پرنسز، تیسرا میچ ہفتہ 29 جون کو اٹلی اور ہالینڈ اور چوتھا کوارٹر فائنل اسی روز جرمنی اور سوئیڈن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی، تیسری پوزیشن کا میچ 6 جولائی جب کہ فائنل7جولائی کو لیون میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین