• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیکے مارٹینز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 2-1 کی شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی-

دوسرے میچ میں اٹلی نے چین کو باآسانی 2-0 سے زیر کرکے اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا-

فرانس کے رہوزن پارک میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر میں ہالینڈ اور جاپان کا میچ تیز رفتاری سے شروع ہوا اور ہالینڈ نے جاپانی گول پر کئی اٹیک کئے-

لائیکے مارٹنز نے 17 ویں منٹ میں خوبصورت گول کرکے ہالینڈ کو ایک صفر کی برتری دلوا دی-

ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد جاپانی کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے گول پر دباؤ بڑھایا اور پہلے ہاف کے اختتام سے دو منٹ قبل اسٹرائیکر یوئی ہاسیگو نے ساتھی کھلاڑی کے خوبصورت پاس پر گول کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا-

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کرنے کشمکش جاری رہی- 89ویں منٹ میں جاپانی کپتان ساکی کماگئی کو فاؤل پلے پر یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا اور کھیل کے آخری منٹ میں لائیکے مارٹنز نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے ہالینڈ کو 2-1 سے فتح دلوا دی-

قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں اٹلی نے چین کو باآسانی 2-0 سے ہرایا-

اٹلی کی جانب سے پہلا گول 15ویں منٹ میں جیاسنٹی نے جبکہ دوسرا گول متبادل کھلاڑی اورورا گیلی نے 49ویں منٹ میں کیا-

تازہ ترین