• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا صحافی بلال خان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے اعلیٰ ادارے نے رواں ماہ قتل ہونے والے فری لانس صحافی محمد بلال خان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، یونیسکو کی سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کرکے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یہ قتل ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب انسانی حقوق کے رضاکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں۔ محمد بلال خان کو 16 جون کو اسلام آباد میں چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین