• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ،ایران کشیدگی کم کرانے کیلئے فرانسیسی صدر سرگرم

پیرس( رضا چوہدری)فرانسیسی صدر ایمانیول میکروں امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں اوران کا ایرانی صدر حسن روحانی سے رابطہ بھی ہوا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدرجو جاپان کے دورہ پر ہیں،وہاں سے ایرانی صدر سے رابطہ کرکے حالات پر بات چیت کی G20 ممالک کے سربراہوں کے اجلاس جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کررہے ہیں، اجلاس میںدو ممالک کے درمیان کشیدگی اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے پر بات چیت کی جائے گی،ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سمیت کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا۔

تازہ ترین