• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہی کریں گے جو مفاد میں ہوگا، بھارت کا امریکی تحفظات پر جواب، پومپیو کی مودی، اجیت دوول اور جے شنکر سے ملاقات

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت نے امریکی تحفظات پر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ وہی کرے گا جو اس کے مفاد میں ہوگاجبکہ بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم مودی ،اپنے بھارتی ہم منصب اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقاتیں کی ہیں۔اس دوران مشترکہ پریس کانفرنس میں جے شنکر نے کہا کہ ہمارے بہت سے ممالک سے تعلقات ہیں، جن میں سے کچھ کی ایک تاریخ ہے، ہم وہ کریں گے جو ہمارے قومی مفاد میں ہوگا۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت کا بدھ کو کہنا تھا کہ اس کی فضائیہ کے 27 طیارے جس میں 15 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں 2016 سے تباہ ہوچکے ہیں،اس بات کا انکشاف وزیر دفاع شریپد نیک نے لوک سبھا کو تحریری طور پر بتایا ہے۔حکام کے مطابق ان تباہ ہونے والے طیاروں میں لڑاکا طیارے،ہیلی کاپٹرز،ٹرانسپورٹ اور ٹرینر بھی شامل تھے،وزیر دفاع نے بتایا کہ2016 تا 17 میں بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے،2 ہیلی کاپٹرز،ایک ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ اور ایک ٹرینر تباہ ہوا۔

تازہ ترین