• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاکوٹ حملے کا منصوبہ ساز ’را‘ اور کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا ’آئی بی‘ چیف مقرر

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں بالاکوٹ حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والے سمانت گوئل کو خفیہ ایجنسی ’را‘ جب کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’را‘ اور ’آئی بی‘ کے سربراہان کی تقرری کردی ہے۔ سمانت گوئل آئی بی بیرون ملک جاری خفیہ آپریشنز کے سربراہ اور اروندا کمار کشمیر میں تعینات رہے ہیں ، دونوں تقرریوں میں پاکستان اور کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے،مودی نے اہم اداروں کی سربراہی پولیس افسران کے سپرد کردی ،پولیس کیڈر کے 1986 بیج سے تعلق رکھنے والے سامانت گوئیل بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سربراہی کریں گے جب کہ آئی بی کی سربراہی اروندا کمار کو سونپی گئی ہے، گوئیل پنجاب پولیس کے افسر ہیں جب کہ کمار آسام پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر گوئیل نئی تقرری سے قبل بیرون ملک جاری خفیہ آپریشنز کے سربراہ تھے۔ سمانت گوئل مئی 2020میں جبکہ اروند کمار اسی سال ستمبر میں ریٹائر ہونگے،بھارتی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ فروری 2019 میں بالا کوٹ فضائی حملے کے نقشہ نویس (آرکیٹیکچر) گوئیل تھے۔
تازہ ترین