• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی وزیر،محسن داوڑکے پروڈکشن آرڈرنہ نکلے توغلط پیغام جائیگا،بلاول

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نےکہاہے کہ اگر رکن قومی اسمبلی علی وزیر اورمحسن داوڑکے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہوئے تو اس سے غلط پیغام جائے گا‘ پی ٹی آئی کے ممبران بھی ساتھ دیں ، یہ اس ایوان کی بالادستی کی بات ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کٹوتی کی تحاریک میں ان کا ووٹ ضروری ہے، ان کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہے‘اگر آپ ان کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرینگے تو ایک خطر ناک مثال قائم ہو گی‘اسپیکر کی کرسی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، مجھے امید ہے کہ یہ کرسی اب بھی اپناکردار ادا کریگی،ورنہ پیغام جا ئیگا کہ ایوان آزاد نہیں ہے۔
تازہ ترین