• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ایف بی آر کی آئندہ ہفتہ‘ اتوار کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان اور وفاقی مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی منظوری سے ملک بھر میں کسٹم اور ٹیکس دفاتر کی ہفتہ واری تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح نیشنل بینک آف پاکستان‘ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ٹیکس جمع کرنے کی مجاز برانچوں کے متعلقہ عملے کو 29اور 30جون کی ہفتہ وار تعطیل نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی نے ایف بی آر کی ممبر انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ممبر آئی آر آپریشنز) اور ایف بی آر کے ممبر کسٹم ڈاکٹر جواد اویس آغا کے ساتھ مشاورت کر کے گورنر اسٹیٹ بینک کو وزیراعظم اور وفاقی مشیر خزانہ کی طرف سے لیٹر لکھ دیا ہے کہ وہ آئندہ جمعے کی بعددوپہر اور ہفتہ وار تعطیلات 29‘ 30جون کو رات گئے تک ٹیکس گزاروں کی طرف سے جمع کرائی جانے والی کسٹم ڈیوٹی‘ انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایسٹ ایمنسٹی سکیم کے تحت جمع کرائے گئے انکم ٹیکس کو اسی دن کی ٹیکس وصولیوں میں اکائونٹ فار کریں۔
تازہ ترین