• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایجنڈے سے کشمیر کا ذکر غائب

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق روز مرہ کی اپ ڈیٹ رپورٹ سے کشمیر کو نکال دیا ہے۔ یہ گزشتہ برس میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس ضمن میں کشمیر کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنیوا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی سیاسی منظر نامے اور شدید دبائو کی وجہ سے مذکورہ رپورٹ میں تاخیر کی جارہی ہے۔ اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے حکام اور عالمی سفارتکاروں نے بھی کی ہے۔ اس معاملے پر کشمیری نوجوانوں کا ایک گروپ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز بھی پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعقلق ادارے میں جانے والے کشمیری وفد کے سربراہ الطاف حسین وانی نے امید ظاہر کی ہے کہ رپورٹ جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔
تازہ ترین