• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی‘لاہور‘پشاور(اسٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ ‘ ایجنسیاں)سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کی بھرپورمخالفت اور احتجاج کے باوجود آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی‘ایوان نے حکومت سندھ کی جانب سے پیش کردہ 11کھرب 86ارب 50کروڑ روپے سے زائد کے 159مطالبات زر کو بھی منظورکرلیا اور اپوزیشن کی543کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں‘پنجاب اسمبلی میں حکومت نے بغیر کسی مزاحمت کے آئندہ مالی سال کیلئے ترمیم شدہ مالیاتی بل برائے 2019-20 منظور کرلیا‘ ادھرخیبر پختونخوا اسمبلی نے اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی، احتجاج ، توڑ پھوڑ ،ا سپیکر ڈائس،وزرا کے گھیراؤ اور شدید نعرہ بازی کے دوران آئندہ مالی سال کیلئے900 ارب کے بجٹ کی منظوری دیدی ، ایوان نے مختلف محکموں کیلئے 855ارب مالیت کے61 مطالبات کیساتھ فنانس بل کی بھی منظوری دی‘سپیکر نے ایوان میں اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی پر قاعدہ 124 کے تحت اختیارات کا استعمال کر کےاپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک ختم کرتے ہوئے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع کیا تاہم اپوزیشن ارکان ایوان میں پہنچنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔
تازہ ترین