آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت امریکی پالیسی ،امریکا جانیوالے باپ بیٹی کی لاشوں نے دل دہلا دیے

میکسیکو سٹی(جنگ نیوز )امریکا جانیوالے باپ بیٹی کی لاشوں نے دل دہلا دیے،تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے دریا کے ساحل پر پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی ہے، 2 سالہ کم سن بیٹی اپنے باپ کی ٹی شرٹ کے اندر منہ چھپائے پیٹھ پر سوار تھی اور باپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کا ہالہ بنائے ہوئے تھی۔امریکی صدر نے مہاجرین کیلئے سخت پالیسی قائم کررکھی ہے جس کے باعث سرحد پر کڑا پہرا ہے اور مہاجرین اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ڈوبنے والے باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپالیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے اور بیٹی بھی اپنی آخری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آگئی جس پر اس نے پناہ لیکر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں