• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کو ترقیاتی فنڈ کی چوتھی قسط کی عدم ادائیگی پر تحقیقات کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کنسٹریکٹرایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کوضلعی ترقیاتی فنڈ کی چوتھی قسط کی عدم ادائیگی پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے چیئرمین ایسوسی ایشن ایس ایم نعیم کاظم نے دیگر عہدیداروں صدر سیدرضا علی عابدی، جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ، فنانس سیکریٹری اشفاق شیروانی اور سیکریٹری انفارمیشن سعیداحمدمغل کے ساتھ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ کو بدنام کرنے کی سازش کی جاری ہے حکومت سندھ دیگراداروں کی طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ضلعی ترقیاتی فنڈ اور دیگر تمام فنڈز کو فوری ریلیز کرے تاخیر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے چیئرمین نے کہاکہ فنڈز ریلیز نہ ہونے کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ترقیاتی کام متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے ٹھیکیداررہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے ایک ریٹائرڈ فنانشل ایڈوائزر نے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی چوتھی قسط کی ادائیگی کے عمل میں رکاوٹ ڈالی انہوں نے کہاکہ اگر 15 جولائی تک ادائیگیاں نہ ہوئیں تووزیراعلیٰ سے ملاقات اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سمیت آخری حدہڑتال تک کا قدام کیا جاسکتا ہے ایسوسی ایشن کے صدر علی رضاعابدی نے کہاکہ پہلے صوبے میں دو وسیاسی پارٹیاں تھیں اب تیسری بھی آگئی ان کی آپس کی کھینچاتانی میں عوام مشکلات کا شکار رہورہے ہیں ٹھیکیداروں نے فنانس کمیشن ایوارڈتشکیل دینے اور 2012 کے شیڈول کو ریوائز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین