• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو اور جنگ کے تعاون سے سب سے بڑے اسٹائل ایوارڈز کی تیاریاں

کراچی ( محمد ناصر ) شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز بہت جلد منعقد ہونے جارہے ہیں ،18ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کا رنگارنگ میلہ کراچی میں سجے گا ۔ ایوارڈز کی سب سے بڑی اور شاندار تقریب اس بار بھی سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کے تعاون سے منعقد ہوگی اور جیو ٹی وی اسے ریکارڈ کرکے اپنے ناظرین کیلئے نشر کرے گا۔ جیو اور جنگ گروپ اس ایوارڈ کا براڈ کاسٹ اور پروموشن پارٹنر ہے۔ جاندار تقریب کی شاندار تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ۔ 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کے رنگا رنگ میلے میںمیوزک، فلم، ڈرامہ ، فیشن ، اور اسٹائل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 28 شعبہ جات میں ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ اس بار ایوراڈ شو میں 9 درجہ بندیاں ایسی بھی ہیں جس میں ناظرین کو بھی براہ راست ووٹنگ کا حق دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو 30 جون تک جاری رہے گا۔ ناظرین اپنے پسندیدہ شعبے کیلئے www.luxstyle.pk کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ووٹ باآسانی کاسٹ کرسکتے ہیں۔ 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی فلم کیٹیگری میںجیوفلمز کی ”طیفا اِن ٹربل“ اور لوڈویڈنگ“ بھی شامل ہیں۔ بہترین فلم اداکار ویورزچوائس کیلئے علی ظفر، فہد مصطفی، عدنان ملک، احمد علی بٹ اور محمد احمد جبکہ بہترین فلم ادکارہ ویورزچوائس کیلئے امینہ شیخ، حاجرہ یامین، مہوش حیات ، صنم سعید اور سوہائے علی ابڑ و شامل ہیں۔ فلم کے بہترین ہدایتکار وں میںاحسن رحیم، عاصم عباسی، حسیب حسن، نبیل قریشی اور ندیم بیگ کے نام ہیں۔ موسیقی کے شعبے میں بہترین گلوکار کے لئے بلال علی، خرم اقبال، شمعون اسماعیل، محسن عباس اور سہیل حیدر کو نامزد کیا گیا ہے ۔ بہترین ٹی وی اداکار کے لئے فیروز خان، بلال عباس، نعمان اعجاز، قوی خان اور سمیع خان جبکہ بہترین ٹی وی اداکارہ کیلئے اقرا عزیز ، نیلم منیر، ثنا جاوید، سونیا حسین اور اُشنا شاہ شامل ہیں۔ بہترین ٹی وی ہدایتکار کیلئے انجم شہزاد، احسن طالش ،کاشف نثار، قاسم علی مرید اور شاہد شفاعت کے نام ہیں۔ بہترین ٹی وی رائیٹر کی کیٹیگری میںامنا مفتی، اسما نبیل ،بی گل، فیض افتخار، زنجبیل عاصم کے نام نمایاں ہیں۔ فیشن کیٹیگری میں ماڈل آف دی ایئر فی میل، ماڈل آف دی ایئر میل، فیشن ڈیزائنگ پرٹ، فیشن ڈیزائنگ لگژری پرٹ، بہترین فیشن فوٹو گرافر، بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ بہترین ہئیر اینڈ میک اپ آرٹسٹ ،بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ فیشن، برائیڈل،مینز وئیر ڈیزائنر کی کیٹیگری بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین