• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی ایک ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق سابق وزیر شرجیل میمن کی 6 اگست تک10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ، نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس بھی جاری جاری کردیئے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ضمانت کی سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن کے وکیل خالد جاوید نے موقف اپنایا کہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر کارروائی کر رہا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین