آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسپین، شہر ’سیوتا‘ میں مسجد پر فائرنگ،جانی نقصان نہیں ہوا،مسلم کمیونٹی کی مذمت

میڈرڈ(شفقت علی رضا ) اسپین کے شہر ’’ سیوتا ‘‘ کی مسجد مولائے مہدی پر فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اسپین میں مقیم مسلمان کمیونٹی میں سخت خوف و ہراس، تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش حملہ آوروں نے نماز فجر سے قبل مسجد پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں تین گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ، جس وقت فائرنگ کی گئی اُس وقت مؤذن اور امام مسجد میں موجود تھے اور نماز فجر کی تیاری ہو رہی تھی اور کوئی نمازی ابھی مسجد میں داخل نہیں ہوا تھا ۔مذکورہ مسجد 1940 کی سول نافرمانی تحریک میں اسپین کے آمر ’’ جنرل فرانکو‘‘ کا ساتھ دینے کے نتیجے میں مسلمانوں کیلئے تحفہ کے طور پر تعمیر کی گئی تھی اوراسے شہر کی تاریخی مسجد اور اسے عظیم اسلامی سینٹر کا درجہ بھی حاصل ہے۔

اہم خبریں سے مزید