آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایف بی آرکا غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں لکھا گیاہے کہ 10 روز کے اندر تمام ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے رکن ڈاکٹرز ریٹرن ٹیکس فائل کرنے کے پابند ہیں جبکہ بیشتر ڈاکٹر ریٹرن فائل نہیں کررہے۔پی ایم ڈی سی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ممبران کی تفصیلات 10 روز کے اندر فراہم کرے تاکہ ایف بی آر غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کرے۔یاد رہے حکومت ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہی ہے ۔حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب مختص کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید