• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نمائندہ جنگ )احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام کے کیس میں 14دنوں اور رمضان شوگر ملز میں 9روز کی توسیع کردی۔ دوران سماعت نیب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کے اسمبلی اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی وجہ سے ان سے تفتیش نہیں ہوسکی،حمزہ شہباز نے بیرون ملک جائیداد کے بارے میں تفتیش میں تعاون نہیں کررہے اور2005 سے2009کا ایف بی آر میں ریکارڈ موجود نہیں،حمزہ شہباز نے 5 نئی کمپنیاں بنائی لیکن 190 بلین روپے کا حساب حمزہ شہباز کے پاس نہیں،18 کروڑ روپے بیرون ملک سے حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے۔
تازہ ترین