• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی،بجلی ،خراب سڑکیں، کراچی کے کئی علاقوں میں شہریوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی ،لیاقت آباد، لیاری میں پانی ،بجلی اور سڑکوں کی خستہ حالت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ،جس کے سبب مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے مکینوں نے پانی بجلی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔بق لیاقت آباد نمبر 10 پر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد جمع ہوئی اور علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مارکیٹ کے دکاندار بھی وہاں جمع ہوگئے اور سڑکوں کی خستہ حالت اور ٹریفک کے مسائل کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرے کے باعث لیاقت آباد نمبر 10 اور اطراف کی سڑکو پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔
تازہ ترین