• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس کے ذیلی اداروں کی حکومتی اداروں سے ڈائریکٹ رسائی پرپابندی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے تمام ذیلی اداروں کو مختلف حکومتی اداروں سے ڈائریکٹ رسائی سے روک دیا ہے اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی وزارت کے ذریعے ہی دیگر اداوں تک رسائی کرسکتے ہیں، وزارت کی طرف سے 15 ذیلی اداروں پی ایس ایف ، پی سی ایس آئی آر، پی سی ایس ٹی ، پی سی آر ڈبلیو آر، پی ایس کیو سی اے، پکرٹ ، این آئی او ، این آئی ای ، پی این اے سی ، سٹیڈک ، نیوٹیک یونیورسٹی ، پی ای سی ، کامسٹس یونیورسٹی اور نسٹ کے سربراہوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت کے اداروں کی طرف سے مختلف حکومتی اداروں سے ڈائریکٹ رسائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے رول آف بزنس کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرڈویژن مشاورت ڈویژن انچارج کے ذریعے ہی کی جائیگی،اس حوالے سے وزارت کے ماتحت تمام وزارتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین