• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے اور سیکرٹریٹ پر اپوزیشن کی خاموشی افسوسناک ہے:سرائیکستان قومی کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر)اے پی سی میں مولانا فضل الرحمن ٰسرائیکی صوبے کا مسئلہ بھی اٹھاتے، صوبے اور سیکرٹریٹ پر اپوزیشن کی خاموشی افسوسناک ہے، اسمبلی میں صوبے کی بات کرنے والے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کی جانب سے پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ ملک اللہ نواز وینس کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں کیا گیا جس کی صدارت ظہور دھریجہ نے کی تقریب سے مہر مظہر کات ، عابدہ بخاری، اجالا لنگاہ، ملک جاوید چنڑ، ملک طارق راحیل وینس، شریف خان لاشاری، سید مطلوب شاہ بخاری، کامران خان مگسی، واحد بخش خان گبول، سید اختر گیلانی، مختیار لنگاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ایماء پر ہیڈ راجکاں چولستان میں سمیجہ برادری کی بستی کو مسمار کرکے آگ لگانے اور خواتین پر بد ترین تشدد کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
تازہ ترین