ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں نیٹ کیفے چلا نے والوں کیخلاف آپریشن کیا ۔ پولیس نے چھاپے مارکر40افراد کو گرفتارکرلیا ۔ پولیس تھا نہ مظفر آباد نے عامر کے نیٹ کیفے پر چھاپہ مار کر عامر ، طاہر اور ذوالفقار کو گرفتار کرلیا۔ گلشن شجاعت سے امتیاز، ناصر حسین ، کاشف کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھا نہ ممتاز آباد نے اللہ وسایا چوک سے شہباز علی ، عبدالرزاق ، امداد علی شہزاد ، عامر ، صابر ،شاہد، طاہر ، سلیم کوگرفتارکیا جبکہ ایک نیٹ کیفے سے رمضان، وقاص، مقصود، شمیر، شفیق، جہانگیر ، مظفر،اوکاشا،جنید کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھا نہ کینٹ نے چھاپہ مارکر ظہیر ،شہزاد،بلال اور ندیم عباس کو گرفتار کیا۔ پولیس تھا نہ جلیل آباد نے افشار آرکیڈ سے شان ، اعجاز، شفیق، یاسر عباس،رمضان ، فرحان ، طاہر ، حیدرعلی، علی کامران،قمر شہزاد،عدیل ، خضر عباس ، عزیز ،علی، شاہد ، ذوالفقار ، شہروز ، اللہ رکھا اور شاہد کو گرفتارکرکےمقدمات درج کرلئے ۔پولیس تھا نہ ممتاز آباد نےمغوی خاتون اوراس کے چار بچوں کوبرآمد کرکے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ محمد توحید کے مطابق اس کی بیوی گلشن بی بی کو چار بچوں سمیت وسیم ، عمران، شعیب اور محمد یٰسین نے اغواکرلیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے علی ٹاؤن میں چھاپہ مارا جہاں سے مغویان کو برآمد کرلیا گیا ہے۔خاتون کے مطابق چاروں ملزمان اس کے ساتھ باری باری زیادتی کرتے رہے ۔پولیس تھانہ پاک گیٹ نےڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں محمد وکیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ٹریفک پولیس نے دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود شہر میں چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے7ٹریکٹرٹرالیڈرائیوروںرمضان،عرفان،عمران،ظفر،مظر، اسلم اور رشید کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا کر انہیں گرفتار کر لیا ۔پولیس تھا نہ جلیل آباد نے لاکھوں روپے کی خوردبرد کرنے کے الزام میں رمضان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بوگھس چیک دینے والے 2افرادنعیم الحسن اورشفیق کیخلاف پولیس تھا نہ شاہ شمس نے مقدمات درج کرلئے ۔پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئےغیرقانونی طور پر گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے والے 9افراد حنیف،سلیم، اکرم،شاہد،وحید،نثار،زاہد ، توقیر محمد، محمد اسلم اور اللہ بخش کوگرفتارکرلیا ۔تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ناصر ،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے کامران اور حقنواز کو موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگانےپرمقدمات کا اندراج کر کے ان کی موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ٹریفک پولیس نے سڑک پر ریڑھی کھڑی کر کے اشیاء فروخت کرنے والے 6افراداسامہ، مدثر،زاکر،افضل، ستار،اور اسلم کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا کے انہیں گرفتار کر لیا ۔تھا نہ چہلیک پولیس نےجعلی تملیک اور دھوکہ دہی سے تقسیم جائیداد کادعویٰ کرنے پر ڈاکٹر سلیم مرزا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے کار خورد برد کرنے کے الزام میں تین افراد ندیم ، طاہر، ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کر پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ارسلان، اور اس کے والد مشتاق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ لیا ۔ پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نازیہ بی بی، شمیم بی بی ، صفیہ بی بی ،شمیم بی بی بھیک مانگ رہیں تھیں جن کو گرفتار کر لیا گیا۔