• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: حبس بے جا کیسز میں ڈی پی او مظفرگڑھ اور لودھراں طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کے کیسز میں ڈی پی او مظفرگڑھ اور ڈی پی او لودھراں کو طلب کرلیا ، فاضل عدالت میں شہباز احمد نےاپنی ہمشیرہ افسانہ بی بی کی بازیابی کی درخواست دائر کی تھی مگر پولیس اسے بازیاب کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے میں ناکام رہی، فاضل عدالت نے ڈی پی اومظفرگڑھ کو ان پر سن عدالت میں طلب کر لیا ہے اور لاء آفیسر آن ڈیوٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی احکامات سے متعلقہ آفیسر کو آگاہ کریں کہ وہ 4 جولائی کو اپنی حاضری یقینی بنائیں،دریں اثنا ہائیکورٹ نے حبس بے جا کی درخواست پر مغویہ کو بازیاب نہ کرانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او لودھراں کو ان پرسن پیش ہونے اور مغویہ کی بازیابی 28 جون کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں شمیم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ 14 جون کو ملزمان عمران، شیرا، فیضان محمود، اور میدو مائی نے اس کی22 سالہ بیٹی ریاض بی بی کو اغوا کر لیا اور 10 روز گزرنے کے باوجود پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ درخواست گزار کو تھانے سے نکال دیا ۔
تازہ ترین