• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر معدنیات سے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی سے سپین، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں پر مشتمل وفود نے پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کار وں نے خیبرپختونخوا میں معدنیات اور کان کنی کی مد میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کرنے لئے ماحول انتہائی سازگار ہے، جبکہ اس حوالے سے شعبہ معدنیات سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے، جس سے صوبے کو خاطرخواہ آمدنی ملی ہے۔بین الاقوامی سرمایہ کار وں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کی تعریف کی اور صوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا، کہ معدنیات کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے آئینی پیچیدگیاں بہت جلد دور ہوجائیں گے، جس کے لئے آئینی ترمیم آخری مراحل میں ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا، کہ نئی قانون سازی کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے، اور اس سے تمام قانونی پیچیدگیاں دور ہوجائیں گے۔
تازہ ترین