پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاورکینٹ کے تاجررہنماوں نے بغیر پیشگی اطلاع کسٹم اہلکار اور پولیس کی طرف سے گوداموں پر چھاپے کے خلاف مظاہر ہ کیا اس موقع پر تاجر تنظیم کے صدرمجیب الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی کاروائی سے تاجروں میں اشتعال پیدا ہوتا ہے جس کی نوبت ہاتھا پائی اور پر تشدد مظاہرے تک پہنچتی ہے انہوں نے تاجروں پر شیلنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم پشاورکے اے سی اورایس پی کینٹ نے مارکیٹ میں غیرقانونی طریقے سے گوداموں کے تالے توڑکر سمگلنگ کے نام پرکپڑااپنی تحویل میں لیا ۔ انہوں نے کہاکہ کینٹ تاجر تنظیم سمگلنگ کے خلاف ہے گوداموں میں موجودتمام کپڑاپاکستانی اورغیر ملکی کپڑاٹیکس شدہ ہے جوکہ قانونی تقاضوں کوپوراکرکے یہاں تک لایاگیاہے انہوں نے کہاکہ کسٹم حکام فوری طورپرتحویل میں لئے گئے کپڑاکودوکانداروں کے حوالے کرے بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائینگے۔