• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط پالیسوں سے معاشی بحران شدت اختیارکرگیا، ارشدجاوید

پشاور( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ءمیاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ عمرانی بجٹ ہے وزیر اعظم دعویٰ کرتے کرتے نہیں تھکتےمگر قومی معیشت کی بہتری پر ہمیں بھی ایسی میثاق معیشت نہیں چاہیے ۔وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بھی پاگل کر دیا ہے ہر طرف بے روزگاری اور مہنگائی پھیلی ہوئی ہے عوام اور ان کے بچے رات کو بھوگا سوتے ہیں پورے ملک کےائر پورٹ ، ڈیمز اور اثاثےآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیئے گئے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں قبضہ گروپ بن چکی ہے اور کراچی حیدر آباد میں ایم کیو ایم نے قبضہ کر رکھا ہے ابھی بھی وہ بھتہ خوری سے باز نہیں آرہے ۔قائداعظم محمد جناح کا پرانا پاکستان نئے پاکستان سے ہزار گنا بہتر چل رہا تھا ۔حکومت نےگیس کی قیمتوں میںدوسو فیصد اضافہ کر کے عوام پر ایٹم بم پھینک دیا ہے۔
تازہ ترین