• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی

پشاور( وقائع نگار )معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نسلِ نو کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے اوراس کے تدارک کے لئے ہمیں اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے ’’منشیات کے خلاف عالمی دن‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم ہورائزن، ڈبلیو پی اے ٗعبادت ہسپتال اور سنڈیکیٹ آف رائیٹرز کے باہمی اشتراک سے ایک تقریب عبادت ہسپتال پشاور میں منعقد ہوئی جسکی صدارت محمد ابراہیم خان ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی جیمز اقبال تھے اورنظامت کے فرائض پروفیسر ناصر علی سید نے سرانجام دئیے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر طارق مفتی،ڈاکٹر نور حکیم جیلانی،ڈاکٹر ثمینہ سعید،اے ایس پی گلبہار زنیر احمد چیمہ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے کہا کہ والدین ،اساتذہ، میڈیا اور علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں۔تقریب میں ڈاکٹر ثمینہ سید، ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، اقبال سکندر، مولانا سمیع قادری، انجینئر عتیق الرحمن اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین