• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کا الزام ،گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

پشاور( نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جوریرسرتاج نے نوشہرہ کے سنیئرصحافی مشتاق پراچہ اور اسکے خاند ان کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان باچاخان ، گل ثمر شاہ اور رحیم خان پر الزام ہے کہ انھوں نے سنیئرصحافی مشتاق پراچہ اور اسکے خاند ان کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنی کی کوشش کی ، جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ، باچاخان ، اور گل ثمر شاہ کو گرفتا ر کرلیا جبکہ رحیم خان تاحال مفرور ہے ۔ بعدازگرفتاری ملزما ن سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لیگل جاویدخان نے دلائل مکمل کئے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
تازہ ترین