• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل ودہشت گردی الزام،جرم ثابت ہونے پر ملزم کوقیدکی سزا

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے دو سال قبل پشاور سیشن کورٹ میں شہری کو قتل کرنے اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چار سال قید بامشقت کی سزاء سنادی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم ارشد علی سکنہ تودہ خزانہ پشاور پر الزام ہے کہ اُس نے دوسال قبل چار جنوری 2017میں سابقہ دشمنی کے بنا پر ایک شہری کو پشاور سیشن کورٹ کے حدود میں قتل کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کردیا تھا۔ گزشتہ روز ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو دہشتگردی کے مقدمے میں تین سال اور دفعہ15AAمیں ایک سال قید کی سزاء سنادی
تازہ ترین