• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘، ’دم مارو دم‘اور’محبوبہ‘ جیسے سپر ہٹ گانوں کے موسیقار اور گلوکار آر ڈی برمن کے مداح آج ان کی 80ویں سالگرہ منارہےہیں۔

27 جون 1939 کو کولکتہ میں پیدا ہونیوالے آر ڈی برمن مشہور موسیقار سچن دیو برمن کے بیٹے تھے۔

ان کا اصلی نام راہول دیو برمن تھا جو آر ڈی برمن اور پنچم دا کے نام سے پہچانے جاتے تھے،آرڈی برمن کو موسیقی ان کے والد ایس ڈی برمن سےوراثت میں ملی تھی۔

انہوں نے ہر دور میں نئے تجربات کئے اور موسیقی کی دنیا میں اپنا لوہا منوایاجبکہ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے بنگالی،تامل،تیلگو اور میراٹھی فلموں کے گانوں کی دھنیں بھی ترتیب دیں۔

فلم آندھی کی موسیقی ان کی پہلی پہچان بنی اور اس کے گانے ’تیرے بنا زندگی سے کوئی شکوہ تو نہیں‘ نے انہیں شہر ت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔

آرڈی برمن نے کشور کمار اور اپنی اہلیہ آشابھونسلے جیسے معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کرکے موسیقی کی دنیا کو ایک نیا رنگ دیا۔

دو لفظوں کی ہےدل کی کہانی، تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں، چرالیا ہے تم نے جو دل کو، بچنا اے حسینوں لو میں آگیا،یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے، گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں جیسے مشہور اور سپر ہٹ گانوں کی موسیقی ترتیب دے کرآرڈی برمن نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہیں تین بار فلم فیئرایوارڈسے نوازا گیا،آخری بار انہیں بیسٹ میوزک ایوارڈ فلم’’1942 اے لو اسٹوری‘‘ پر ملا جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ریلیز ہوئی ۔

54 برس کی عمر میں دنیا کو خیر باد کہنے والے آر ڈی برمن کامنفرد اور تخلیقی کام انہیں موسیقی کی دنیامیں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

تازہ ترین