• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلے، بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھا ہونا بری طرح فلاپ رہا، اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا ہے، کرپٹ عناصر سن لیں قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جو حشر اے پی سی کا ہوا ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

تازہ ترین