• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

12ویں عالمی کپ میں ابھی تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے کی صورت میں سیمی فائنل کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں آج ہورہے بھارت ویسٹ انڈیز میچ میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کُل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

تازہ ترین