• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: کسی شخص پر اگر بیوی کا مہر واجب ہو ،تو کیا اُسے قرض شمار کرتے ہوئے کیا اُس شخص پر زکوٰہ واجب ہوگی ؟ (امتیاز،کراچی)

جواب : آج کل بالعموم عورتوں کا مہر مؤجل ہی ہوتا ہے ،جس کا مطالبہ دونوں میں سے کسی ایک کی موت یا طلاق کے بعد ہی ہوگا۔ تاہم یہ ایسا قرض نہیں ہے، جس کی ادائیگی وجوبِ زکوٰۃ میں مانع ہو۔ علامہ نظام الدینؒ لکھتے ہیں: ’’ہمارے مشائخ ایسے مرد کے بارے میں فرماتے ہیں ،جس کے ذمے مہرِ مؤجل ہے اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ نہیں رکھتا ،تو یہ قرض وجوبِ زکوٰۃ کے لئے رکاوٹ نہیں ہوگا (کیونکہ یہ میعادی قرض ہوتا ) ہے اور عورت عادتاً مہر کا مطالبہ بھی نہیں کرتی ‘‘۔ (فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص:173،مکتبۂ رشیدیہ ،کوئٹہ)

تازہ ترین